بلوچستان: رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکار اغوا

پولیس کے مطابق مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کررہے تھے اور چھٹی پر اپنے گھر جارہے تھے

بلوچستان کے رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کررہے تھے اور چھٹی پر اپنے گھر جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق اہلکار ایک نجی مسافر وین میں قلات اور نوشکی کے درمیان سربند کے راستے نوشکی جارہے تھے کہ انہیں ضلع قلات کی حدود سے اغوا کرلیا گیا۔

اغوا کے بعد اہلکاروں کو ضلع مستونگ کی حدود میں لے جایا گیا، جہاں سے انہیں نامعلوم مقام کی جانب منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Load Next Story