علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ کیس میں نامزد شریک ملزم فاروق بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل گرفتار ہوچکے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے آج عدالت میں پیش ہونا تھا، تاہم وہ پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، اس لیے اگر عدالت آج دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
علی امین گنڈاپور کی عدم دستیابی کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔