پشاور ہائیکورٹ، سہیل آفریدی اور اسپیکر اسمبلی کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی بازیابی کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
معذول وزیراعلیٰ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق محمد سہیل آفریدی کی جانب سے ان کے بھائی محمد عامر آفریدی کی دائر رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد سہیل آفریدی کو سی سی پی او پشاور کی موجودگی میں مسلح اور نقاب پوش افراد نے اغوا کیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ صوبے کے منتخب چیف ایگزیکٹو کا اغواء آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، سہیل آفریدی کی جان اور آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ سہیل آفریدی کو فوری بازیاب کروا کر عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔