مشہور ہالی وڈ اداکارہ سے متعلق پوسٹ کا جواب دینے پر تنقید پر خواجہ آصف کا خواب

گزشتہ دنوں وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے 'ایکس' پر مارلن منرو کی اے آئی سے بنی ایک تصویر پر تبصرہ کیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ مارلن منرو سے متعلق اے آئی سے بنائی گئی ایک پوسٹ کا جواب دینے پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔

گزشتہ دنوں وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے 'ایکس' پر مارلن منرو کی اے آئی سے بنی ایک تصویر پر تبصرہ کیا، تصویر میں صارفین سے پوچھا گیا تھا کہ وہ اس چیز کی نشاندہی کریں جو 50 کی دہائی کے پس منظر میں بنی اس تصویر میں موجود نہیں ہونی چاہیے تھی۔

خواجہ آصف نے اس پوسٹ کو ری شیئر کیا اور نشاندہی کی کہ تصویر میں مارلن منرو نے اسمارٹ واچ پہن رکھی ہے، وزیر دفاع کی جانب سے شیئر کی گئی وہ اصل پوسٹ اب ڈیلیٹ کر دی گئی ہے۔

اس کے بعد، سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پرتنقید کی،  اس حوالے سے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں شرکت کے دوران خواجہ آصف سے اس پوسٹ کے بارے میں پوچھا گیا کہ آیا وہ اپنا 'ایکس' اکاؤنٹ خود چلاتے ہیں یا نہیں۔

اس پر وزیر دفاع  نے جواب دیا کہ  ’میں دو سو فیصد اسے خود ہی چلاتا ہوں، انہوں نے زور دے کر کہا میری ایک ذاتی اور عام زندگی بھی ہے، میں ایک عام انسان ہوں؛ مجھ میں کوئی خاص بات نہیں ہے اور مجھ میں کوئی بناوٹ نہیں ہے‘۔

خواجہ آصف نے کہا اس پوسٹ میں ایک پہیلی پیش کی جس میں پوچھا گیا تھا کہ اس تصویر میں کیا چیز ایسی ہے جو 1956 میں موجود نہیں ہونی چاہیے تھی، وہ چیز اسمارٹ واچ تھی، اس لیے میں نے 'واچ' (گھڑی) لکھ دیا۔ اس میں غیر سنجیدہ بات کیا ہے؟"

خواجہ آصف نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ وہ وزیر دفاع ہیں، لیکن وہ تفریح ​​کے لیے اپنا اکاؤنٹ خود چلاتے ہیں،  کیا میں خواجہ آصف نہیں ہوں؟ اگر میں وزیر دفاع ہوں، تو کیا مجھے اپنی شناخت ترک کر دینی چاہیے — چاہے وہ اچھی ہو یا بری؟۔

https://x.com/ShahzadIqbalGEO/status/2111136491439366308

Load Next Story