ڈاکٹرز اور انجینئرز سمیت لاکھوں ہنرمند پاکستانی بیرون ملک منتقل
ملک سے گزشتہ تین سال کے دوران ڈاکٹرز اور انجینئرز سمیت لاکھوں پاکستانی منتقل ہو چکے ہیں۔
قومی اسمبلی میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 برسوں کے دوران 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہنرمند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں نے بہتر مستقبل کی تلاش میں وطن چھوڑ دیا ہے۔
وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز محمد عون ثقلین نے ایوان میں ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ملک چھوڑنے والوں میں ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی ماہرین، اساتذہ، نرسیں، فارماسسٹس اور اکاؤنٹنٹس شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس تسلسل نے قومی افرادی قوت کے لیے گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2024 میں 45 ہزار 830، سال 2025 میں 28 ہزار 726 جبکہ 2026 میں اب تک 15 ہزار 850 اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ سال 2024 میں ہی 23 ہزار 674 مینیجرز بھی روزگار کی غرض سے ملک سے باہر منتقل ہوئے۔