ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا کیس: سربراہ عوام راج تحریک اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی نے ریاست اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خلاف مقدمے میں عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔
این سی سی آئی اے نے عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو عدالت پیش کردیا، وکیل صفائی نے کہا کہ اقرار الحسن کی گرفتاری میں طریقہ کار کو نہیں اپنایا گیا، تفتیشی افسر کبھی لاہور گئے نہیں جو گرفتاری کا دعویٰ کر رہے ہیں، راہدری ریمانڈ بھی نہیں لیا گیا ، میں کہتا ہوں دو منٹ 12 سکینڈ کی یہ ویڈیو مکمل آئینی ہے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ اقرار الحسن ایک معروف اینکر ہیں، اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، گورنر راج پر اپنی رائے دینا اور اسے غلط قرار دینا کوئی جرم نہیں، گورنر راج کے حوالے سے بیان دینا اور اسے غلط قرار دیناکوئی جرم نہیں، ایسی کوئی کوشش کے پی میں گورنر راج کی بطور اقرار الحسن مذمت کرتے ہوں، سب کو پتا ہے چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہے اسے جیل میں کہنا غلط نہیں۔
سماعت کے بعد دالت نے ریمانڈ دینے یا دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں عدالت نے عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی، عدالت نےاقرار الحسن کے وکلا کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ پیش کی جائے۔