اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کی مبینہ فراڈ کے بعد خودکشی ، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 4  دن کی توسیع

پولیس کیجانب سے 7 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کی مبینہ فراڈ کے بعد خودکشی  کے کیس میں ملزم نعمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4  دن کی توسیع کردی۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا، پولیس کیجانب سے 7 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

پولیس کیجانب سے ملزم کا چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

Load Next Story