خیبرپختونخوا میں خستہ حال اسکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم
تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور اسکول سربراہان کو خطرناک اور خستہ حال سکولوں کی نشاندہی کی ہدایت، اعلامیہ
فوٹو: فائل
پشاور:
دیر کالونی میں اسکول کی عمارت گرنے کے واقعے کے بعد محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور اسکول سربراہان کو خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق خطرناک اور خستہ حال عمارتوں میں تدریسی عمل فوری طور پر روک دیا جائے اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی مشاورت سے متبادل انتظامات کیے جائیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطرناک قرار دیے گئے تمام اسکولوں کی عمارتوں کا اسٹرکچرل سروے محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کے انجینئرز مکمل کریں گے۔