بلوچستان میں شورش برپا کرنے والوں کی علاقائی تائید بڑھتی جارہی ہے، لیاقت بلوچ
فوٹو: فائل
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا مصنوعی وجود بلوچستان میں بحرانوں کو گھمبیر بنا چکا ہے۔
لیاقت بلوچ سے لاہور میں بلوچستان کے زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے وفد نے ملاقات کی جس میں تعلیمی مسائل اور بلوچستان کی صورتحال سے متعلق گفتگو کی گئی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان طویل عرصے سے شورشوں کی زد میں ہے، شورش برپا کرنے والوں کے بیانیہ کی علاقائی تائید بڑھتی جا رہی ہے جبکہ شورش روکنے والوں کا بیانیہ تنہائی کا شکار ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بلوچستان پر قومی کانفرنس بلائیں، بلوچستان کے مسائل کو سیاسی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلبہ وطالبات ہمیں بہت عزیز ہیں، ان کا احترام و قدر قومی تقاضہ ہے۔