لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں جھگڑا، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور مریض کے لواحقین کے درمیان تلخ کلامی

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کردی، پولیس نے جھگڑے میں ملوث 2 خواتین کو حراست میں لے لیا

لاہور میں گلاب دیوی اسپتال کے امیر الدین وارڈ میں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جب کہ ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور مریض کے لواحقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

فوٹیج میں لواحقین کو ہسپتال کے عملے پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں مریض کے ساتھ آئی خواتین کو مار پیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کردی، نصیر آباد پولیس نے جھگڑے میں ملوث 2 خواتین کو حراست میں لے لیا۔

دونوں خواتین کے خلاف 107/151 کے تحت انسدادی کارروائی، عدالت پیش کر دیا گیا، واقعہ گزشتہ رات گلاب دیوی ہسپتال کے امیر الدین وارڈ میں پیش آیا۔

لیڈی ڈاکٹر زہرہ نے علاج میں دشواری سے بچنے کیلئے خواتین کو وارڈ سے باہر جانے کا کہا تھا

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ہسپتال میں نظم و ضبط اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے بروقت کارروائی کی، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، اسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کیا جائے۔

Load Next Story