جے یو آئی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ، ماورائے آئین حکومتی اقدامات کے خلاف لائحہ عمل پر غور

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، ترجمان جے یوآئی اسلم غوری

جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس جاری ہے جس میں  اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین شریک ہیں۔

ترجمان جےیوآئی اسلم غوری  نے کہا کہ  خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے،  حکومت کے ماورائے آئین اقدامات کے خلاف تحریک کو مؤثر بنانے کے لائحۂ عمل پر غور کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن کے اتحاد کو مضبوط بنانے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے سے متعلق مشاورت ہوئی، خطے کی صورتحال، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ اور حرمین شریفین کے حالات پر غور کیا گیا۔

ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں مستقبل کے سیاسی فیصلوں پر مشاورت ہوئی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

عوامی حقوق، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جماعتی تحریک کے مستقبل کے لائحۂ عمل پر غور کیا گیا۔

Load Next Story