وفاقی آئینی عدالت: جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا

جسٹس امین الدین خان 19 تا 22 اکتوبر آذربائیجان میں آئینی عدالتوں سے متعلق کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔ یہ تقریب حلف برداری وفاقی آئینی عدالت میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ججز، عدالتی افسران و اسٹاف، لاء افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

جسٹس امین الدین خان کی غیر موجودگی میں جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Load Next Story