کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

مرغی کا گوشت سرکاری قیمت سے 45 روپے فی کلو زائد پر فروخت ہو رہا ہے

فوٹو:فائل

کراچی:

شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین ہفتوں کے دوران 190 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا جس کے باعث گوشت غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت سرکاری قیمت سے 45 روپے فی کلو زائد پر فروخت ہو رہا ہے۔ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 635 روپے جبکہ بازاروں میں 680 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح، زندہ مرغی کی قیمت بھی تین ہفتوں کے دوران 160 روپے بڑھ گئی۔ زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 424 روپے کلو جبکہ بازاروں میں 500 روپے کلو پر فروخت جاری ہے۔ چکن بون لیس کی قیمت 240 روپے اضافے سے 1040 روپے کلو ہوگئی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم گرم ہونے کے باوجود مرغی کی قیمت سردیوں کے سیزن کے برابر وصول کی جا رہی ہے جبکہ مرغی فروشوں نے قیمتوں میں اضافہ کا جواز طلب و رسد کا فرق قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے تک مرغی کا گوشت 490 اور زندہ مرغی 390 روپے فروخت ہوتی رہی ہے۔

Load Next Story