خیبرپختونخوا میں اب تجاوزات کی کوئی جگہ نہیں، تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور:

پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہوگیا، گڑھی قمر دین میں درجنوں دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات مسمار کی دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی موجودگی میں بھاری مشینری کی مدد سے درجنوں دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

آپریشن میں پی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ کارروائی کا مقصد رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ، سڑک کی حدود بحال کرنا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا اور غیرقانونی تعمیرات کے دوبارہ قیام کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے اور شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

شہریوں اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر غیرقانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Load Next Story