کراچی میں آئندہ چند روز موسم شدید گرم رہنے کا امکان

آئندہ کئی روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کئی روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہر میں سمندری اور بلوچستان سے آنے والی شمال مغربی ہواؤں کے اثرات نمایاں رہ سکتے ہیں۔

کراچی میں اکتوبر کے دوران گرمی معمول کا موسمی رجحان ہے اور موجودہ گرمی موسمی منتقلی کے عمل کا نتیجہ ہے، اکتوبر کے دوران موسم سرما کی ہوائیں بتدریج ترتیب پا رہی ہوتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط سے صبح اور رات کے اوقات میں خنکی شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ دسمبر کے اوائل سے وسط تک موسم سرد ہونا شروع ہونے کی توقع ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر ضیغم نے واضح کیا کہ رواں سال غیر معمولی سردی پڑنے کے امکانات نہیں ہیں، سردی کے مقررہ دورانیے میں موسم معمول کے مطابق سرد رہنے کی توقع ہے۔

Load Next Story