امریکا کا ایران کے بحری اڈّے پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

یہ اڈہ ایک بڑے فوجی کمپلیکس کا حصہ ہے اور بحیرہ عمان کے ساحل کے قریب واقع ہے

امریکا کا ایران کے بحری اڈّے پر حملہ؛ 2 فوجی زخمی (فائل فوٹو)

امریکی فورسز نے ایران کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع کونارک بحری اڈے پر دو گولے مارے جس کے نتیجے میں 2 ایرانی فوجی زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی بحریہ نے تصدیق کی کہ امریکا نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں واقع بحری تنصیب پر کیا گیا۔ یہ اڈہ ایک بڑے فوجی کمپلیکس کا حصہ ہے اور بحیرہ عمان کے ساحل کے قریب واقع ہے۔

ایرانی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فورسز نے حملے میں دو ہلکے نوعیت کے گولے استعمال کیے۔ امریکی حملے کا اصل ہدف 35 ملی میٹر کی توپ تھی۔

بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ توپ کو کتنا نقصان پہنچا اور آیا حملے میں بحری اڈے کی دیگر تنصیبات بھی متاثر ہوئیں یا نہیں۔

امریکا کے ایرانی بحریہ کے اڈّے پر حملے میں 2 فوجی زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت اور زخموں کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

کونارک بحری اڈہ ایران کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہونے کے باعث بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز کے قریب بحری سرگرمیوں کے تناظر میں بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔

تاحال امریکی فوج کی جانب سے اس مخصوص حملے کے بارے میں تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Load Next Story