نیب کی بڑی کامیابی، تیسری سہ ماہی میں ریکوری میں 169 فیصد کا تاریخی اضافہ

تیسری سہ ماہی کے دوران 4280 متاثرین کو 90.84 کروڑ روپے کی رقم واپس دلائی گئی

سرکاری اثاثوں کے تحفظ اور بازیابی میں نیب نے نمایاں پیشرفت کی ہے جو کرپشن سے پاک پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2026ء کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 9180 ارب روپے کے اثاثے بازیاب کرائے گئے ہیں۔

تیسری سہ ماہی میں نیب کی ریکوری پہلی دو سہ ماہیوں کی مجموعی ریکوری کے مقابلے میں 169 فیصد بڑھ گئی ہے۔

نیب رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی کے دوران 4280 متاثرین کو 90.84 کروڑ روپے کی رقم واپس دلائی گئی ہے۔ نیب اور پاکستان ریلوے کی مشترکہ ٹاسک فورسز کے قیام کے بعد 6,780 ارب روپے مالیت کی 2 لاکھ 35 ہزار کنال اراضی بھی کامیابی سے بازیاب کرائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیب سکھر، ملتان، لاہور، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 7,598.30 ارب روپے مالیت کی اراضی بازیاب کرائی گئی ہے۔ اس طرح نیب نے 2026ء کے دوران اب تک مجموعی طور پر 14,600 ارب روپے مالیت کے سرکاری اثاثے بازیاب کرائے ہیں۔

https://img.express.pk/media/videos/nab_accountability_report.mp4

Load Next Story