بلوچستان سے پولیو کے خاتمے کی جانب بڑی پیشرفت، تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی آگئے
بلوچستان سے پولیو کے خاتمے کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں تمام 23 ماحولیاتی نمونوں کے نتائج منفی آ گئے ہیں۔
صوبائی حکومت پولیو سے پاک بلوچستان کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے بتایا کہ صوبے میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی آنا 2 سالہ مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے ۔ پچھلے 2 سال سے پولیو کا کوئی نیا کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کی مسلسل نگرانی نے مہم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دہشت گردی اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود پولیو ورکرز کا بچوں تک ویکسین پہنچانا انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔