اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 13 روز کے لیے بند
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) نے تمام کپتانوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
فوٹو اسکرین گریپ
اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 14 ایل تعمیراتی کام کے باعث 13 روز کے لیے بند رہے گا۔
جاری کردہ نوٹم کے مطابق سیکنڈری رن وے کے دونوں اطراف تعمیراتی کام 20 اکتوبر تا 3 نومبر جاری رہے گا، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سیکنڈری رن وے کو ایک گھنٹے کے اندر مہیا کیا جائے گا جس کے لیے ایئر ٹریفک کنٹرول سے کوآرڈینیشن کرنا ہوگی۔
اس سلسلے میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) نے تمام کپتانوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔