ایل پی جی کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279.34 روپے فی کلو مقرر کی ہے

فوٹو: فائل

کراچی:

ملک میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی جس سے گھریلو و کمرشل صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایران سے ایل پی جی کی ترسیل میں تعطل اور مقامی پیداوار میں کمی کے باعث مارکیٹ میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279.34 روپے فی کلو مقرر کی ہے جو ستمبر میں مقررہ 258.65 روپے فی کلو قیمت سے 20.69 روپے زیادہ ہے۔

اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 3,296.23 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں فی کلو قیمت 550 روپے تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

Load Next Story