پشاور؛ پولیس اہلکار آپے سے باہر، سوئپر پر تشدد کی ویڈیو وائرل

پولیس اہلکار سوئپر کو بالوں سے پکڑ کر دھکے دیتا رہا

پشاور:

خیبر سپر مارکیٹ میں پولیس اہلکار کی جانب سے سوئپر پر تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار سوئپر کو بالوں سے پکڑ کر دھکے دیتا رہا، صفائی کرنے والے نے ایک پلازے کی صفائی کرتے وقت پانی سڑک کی طرف نکالا لیکن سڑک کی طرف پانی نکالنے پر پولیس اہلکار برہم ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق انکوائری کریں گے، متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Load Next Story