پشاور؛ سرکاری افسر کے اغوا ہونے والے بچوں کے کیس میں اہم پیش رفت، گاڑی برآمد

حیات آباد میں گزشتہ ہفتے سرکاری افسر کے گھر سے ان کے 2 بچے اغواء کیے گئے تھے

پشاور:

حیات آباد سے سرکاری افسر کے اغوا ہونے والے بچوں کے کیس میں گریڈ 21 کے افسر کی گاڑی کوہاٹ روڈ پشاور سے برآمد کرلی گئی۔

سرکاری حکام کے مطابق اغواء کار سرکاری افسر اکرام اللہ خان کی گاڑی ساتھ لے کر گئے تھے، سرکاری افسر کی رہائش گاہ کے قریب گھروں میں بھی چیکنگ کی گئی۔

واقعے سے متعلق چار ٹیمیں کام کر رہی ہیں جبکہ جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اغواء کاروں نے علاقہ حیات آباد میں گزشتہ ہفتے سرکاری افسر کے گھر سے ان کے 2 بچے اغواء کیے تھے، واقعے کی رپورٹ حیات آباد تھانے میں درج ہے۔

Load Next Story