کراچی؛ فارما ایشیا 2026 کے دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت
فارما ایشیا 2026 کے دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت سے ایکسپو کامیابی کی جانب گامزن ہے۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 24ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کے دوسرے دن کی سرگرمیاں کامیابی سے مکمل ہوگئیں، جبکہ نمائش کے دوسرے روز بھی سرگرمیاں جاری رہیں۔
نمائش کا انعقاد ایس آئی ایف سی، ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا۔ فارما ایشیا 2026 میں ملکی و غیر ملکی فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور بین الاقوامی تجارتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
نیوٹراسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اور ایرانی کمرشل اتاشی مراد نعمتی نے بھی فارما ایشیا 2026 میں شرکت کی۔ نمائش میں چین کی 50 سے زائد کمپنیوں اور 150 سے زائد مندوبین کی شرکت سے ٹیکنالوجی اور کاروباری تعاون کو فروغ ملے گا۔
فارما ایشیا نمائش پاکستان کی فارماسیوٹیکل اور نیوٹراسیوٹیکل صنعت میں بین الاقوامی تعاون اور کاروباری شراکت داریوں کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں اور بین الاقوامی تجارتی نمائندوں کی شرکت کے ذریعے تعاون اور کاروباری روابط کو آگے بڑھانے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
https://img.express.pk/media/videos/pharma_asia_int_expo.mp4