گھر میں 40 لاکھ روپے سے زائد کے زیورات چوری کا معمہ حل، پڑوسی ہی چور نکلا
تھانہ گوجرخان پولیس نے 5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری اور نقب زنی کا معمہ حل کرلیا، جس میں مدعی کا پڑوسی ہی چور نکلا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 10 تولے مسروقہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔
ملزم نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے طلائی زیورات اور رقم چوری کی تھی، جس کی اطلاع ملنے پر گوجرخان پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مدعی کے پڑوسی کو شامل تفتیش کیا، جس پر ملزم نے واردات کا انکشاف کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے انکشاف اور نشاندہی پر 100 فیصد مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔