پشاور: گورنر راج، ایمرجنسی کے بعد وزیر اعظم کا پہلا دورہ پشاور، اہم فیصلے متوقع

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم کو امن وامان کی صورت حال پربریفنگ دی جائے گی

‼️ *ٹاپ بریکنگ*


خیبرپختونخوا میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا  ایپکس کمیٹی* کا اہم ترین اجلاس آج  گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اہم ترین اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا،  وفاقی و صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام شرکت کررہے ہیں، ایپکس کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں *اعلیٰ عسکری قیادت* شرکت کر رہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اوردہشتگردی کے خلاف اقدامات  کا جائزہ لیا جا  رہا ہے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدارامن کے قیام کے لیے* مشترکہ حکمت عملی پرغور کیا جا رہا ہے، ایپکس کمیٹی میں سیکیورٹی سمیت *ترقیاتی اقدامات* پربھی تبادلہ خیال ہو گا۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج ٓ اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پہلے دورے پر پشاور گئے ہیں۔

وزیر اعظم کو امن وامان کی صورت حال پربریفنگ دی جائے گی،‏ ‏وزیرخزانہ اورنگزیب،‏ وزیر قانون نذیراعظم تارڑ اور وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

قبل ازیں صوبائی ایڈوائزری کونسل کے ارکان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے گورںرہاؤس پہنچے،‏ علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام بھی گورنرہاؤس میں موجود ہیں۔
 

https://www.youtube.com/watch?v=hMgK_482SQo

Load Next Story