گروپ کیپٹن عاصم طارق کا قتل؛ ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد

ملزم کا صحت جرم سے انکار، آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب

اسلام آباد:

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کیس میں ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد کر دی۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، ملزم سعد عباسی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کر لیے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Load Next Story