تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے آئندہ 10 دنوں کے اندر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پارٹی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس اہم کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ کا اعلان اپنی جگہ برقرار ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کی طرف سے نامزد کردہ قائد حزب اختلاف ہیں۔ انہوں نے حکومتی اقدامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کی گمشدگی، جبکہ ارکان اسمبلی کی مسلسل گرفتاریوں جیسے واقعات جمہوریت کے لیے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔
گفتگو کے دوران انہوں نے مذاکرات کی ناکامی کے تاثر کو سختی سے مسترد کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا کہ مذاکرات کو دانستہ طور پر ناکامی سے دوچار کیا گیا ۔