لاہور: ڈیفنس فیز 4 میں ٹریفک حادثہ، تین نوجوان جاں بحق

تیز رفتار گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد ریلنگ سے ٹکرا گئی، سی ٹی او لاہور نے رپورٹ طلب کرلی

لاہور:

ڈیفنس فیز 4 مین بلیوارڈ پر گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے افسوسناک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عبدالحنان، مصطفیٰ اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ گاڑی میں چار افراد سوار تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے بعد گاڑی مرکزی سڑک کی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔

سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔

Load Next Story