پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست: ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب

جسٹس عبہر گل خان نے راول شہزاد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس عبہر گل خان نے راول شہزاد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، عرفان کلار ایڈووکیٹ  نے کہا کہ راشد، جاوید اقبال سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بند کیا گیا، مدت نظر بندی ختم ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا گیا،ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ نے نظر بندی کے نئے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، بغیر وجہ مسلسل نظر بندی غیر آئینی ہے۔

عرفان کلار ایڈووکیٹ  نے استدعا کی کہ عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کا حکم دے، عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دے۔

Load Next Story