دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15کلومیٹر مشرق میں تھا

فوٹو: فائل

کوئٹہ:

بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15کلومیٹر مشرق میں تھا جبکہ گہرائی 53 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Load Next Story