اسلام آباد؛ سی این جی اسٹیشن پر گیس لیکیج دھماکا، ایک شخص جاں بحق

آگ لگنے کی تاحال وجوہات معلوم نہ ہو سکیں، ریسکیو حکام

اسلام آباد:

پشاور روڈ گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر گیس لیکیج کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی کے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو راولپنڈی کی 10 ایمرجنسی گاڑیوں اور 25 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی تاحال وجوہات معلوم نہ ہو سکیں، تاہم چانچ پڑتال جاری ہے۔

Load Next Story