عالمی ایجنسی کی اطلاع پر ایکشن، ڈارک ویب سے ٹاسک میں15سالہ بچی کو خود کو نقصان پہنچانے سے بچالیا گیا
خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی 13 سالہ بچی کو بچا لیا گیا۔
این سی سی آئی اے کے حکام نے کہا کہ بچی کو مبینہ طور پر ڈارک ویب سے منسلک گروہ "ٹاسک" دے رہا تھا، بچی سے پہلے ٹاسک میں بلی کو زہر دے کر مروایا گیا، دوسرے ٹاسک میں بچی کو خود کو شدید نقصان پہنچانے کا حکم دیا گیا، ٹاسک پورا ہونے سے پہلے این سی سی ائ اے ٹیم بچی تک پہنچ گئی۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی نے والدین کو صورتحال سے آگاہ کر دیا، حکام نے کہا کہ والدین بیٹی کی آن لائن سرگرمیوں سے مکمل لاعلم تھے، کیس زیرِ تفتیش، بچی سے رابطہ کرنے والے اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جا رہا ہے، نیٹ ورک کے دیگر پاکستانی بچوں کو نشانہ بنانے کے پہلو پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔
بین الاقوامی ایجنسی کی مانیٹرنگ سے ملی اطلاع پر کارروائی کی گئی، ابتدائی طور پر بچی کے والد کو آگاہ کیا گیا۔
کمسن بچی کے والد کی جانب سے فوری طور پر بچی کے زیر استعمال دونوں ڈیوائسز قبضے میں لی گئی، والد اور این سی سی آئی اے کی جانب سےبچی کی مثبت ذہن سازی کی گئی۔
ڈارک ویب گروہ کے مقامی سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ممکنہ طور مذید متاثر بچوں کی نشاندہی کے لیے بھی کارروائی جاری ہے، اس طرح کی صورتحال سے بچاو کے لیے والدین کو بچوں پر نظررکھنی ہوگی۔
کمسن بچے کی اس نوعیت کی صورتحال کا تعلق آن لائن گیمز سے ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز این سی سی آئی اے نے کہا کہ جو بچوں کے نفسیات کو پیچیدہ بنارہی ہے۔