معروف سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑا اقدام
معروف سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز کی رجسٹریشن عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ائیر ایمبولینس کے لیے خریدے گئے نئے جہاز کی رجسٹریشن AP-ASE کے نام سے رجسٹر کرلیا، ایدھی فاؤنڈیشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے نئے جہاز کی رجسٹریشن عبدالستار ایدھی کے نام سے کرنے کی درخواست کی تھی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کا خریدا گئے نئے جہاز پر AP-ASE رجسٹریشن /سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز رجسٹر کرلیا، ،ذرائع نے کہا کہ سول ایوی ایشن سے منظوری کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے جہاز پر رجسٹریشن نمبر عبدالستار ایدھی کے نام سے پینٹ کردیا۔