اسکوٹی سوار خاتون پر تشدد کا واقعہ، ملزم نے معاملے کو غلط فہمی قرار دے دیا

جب واقعہ ہوا اس کے بعد پتہ چلا لڑکی ہے، ملزم کا تفتیشی ٹیم کو بیان

لاہور:

لاہور میں اسکوٹی سوار خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے موٹر سائیکل سوار ملزم نے تفتیشی ٹیم کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا۔

ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ معلوم نہیں تھا سکوٹی پر لڑکی سوار ہے، راستے نا دینے پر سارا معاملہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مزنگ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزم نے اسکوٹی پر سوار خاتون کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

Load Next Story