وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کو تحفہ
وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کو ترقی کا شاندار تحفہ دیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے پر تعمیراتی کام کو تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چارسدہ روڈ فلائی اوور پر 25 فیصد، پیکیج ٹو پر 79 فیصد، پیکیج تھری اے پر 82 فیصد جبکہ پیکیج تھری بی پر 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
اسی طرح چارسدہ روڈ فلائی اوور پر ریٹیننگ وال کی بنیادوں میں کنکریٹ ڈالنے اور پل کی شٹرنگ کا کام جاری ہے۔ ناردرن بائی پاس پشاور کے پیکیج ون کا تعمیراتی کام 100 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ ناردرن بائی پاس کے پیکیج ٹو میں شولڈرز پر سب بیس میٹریل ڈالنے اور ریٹیننگ وال کی اسٹیل فکسنگ پر بھی کام جاری ہے۔
علاوہ ازیں پیکیج تھری اے میں پل نمبر 3 پر حفاظتی تعمیراتی کام کی شٹرنگ جاری ہے۔ پیکیج تھری بی میں ناصر باغ کے قریب سڑک کی سب گریڈ تیاری اور سب بیس میٹریل ڈالنے کا کام جاری ہے۔
پیکیج تھری بی میں 7 اسپین والے پل کے ٹرانسمز کی شٹرنگ اور اسٹیل فکسنگ پر کام بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ناردرن بائی پاس منصوبے کی تکمیل کی مقررہ تاریخ 31 جنوری 2027 ہے۔