ٹی بی کنٹرول پروگرام لیبارٹری  کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع

ٹی بی ریفرنس لیبارٹری کے ذمے بجلی کے بلوں کی مد میں 85 لاکھ روپے واجب الادا تھے

فوٹو فائل

پشاور:

ٹی بی کنٹرول پروگرام کی ریفرنس لیبارٹری کی بجلی منقطع کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کی وجہ سے لیبارٹری ایک ماہ سے بند ہے اور ٹی بی کے مریضوں کے ٹیسٹ متاثر ہورہے ہیں۔

ٹی بی ریفرنس لیبارٹری کے ذمے بجلی کے بلوں کی مد میں 85 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔ انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے گئے۔

پیسکو نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر لیبارٹری کی بجلی کاٹ دی  ہے اور  لیبارٹری کی بندش کے باعث ٹی بی کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لیبارٹری کی بجلی بحال کرنے کے لیے بقایاجات کی ادائیگی ضروری قرار دی گئی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اعوان نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی پر متبادل انتظام کے ذریعے کام چلایا جارہا تھا۔ لیبارٹری کی بجلی بحال کرنے سے متعلق اقدامات کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔

Load Next Story