لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کرنے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت
تھانہ مزنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے
ضلع کچہری لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کرنے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی جب کہ عدالت نے گرفتار ملزم غلام مصطفی کو ضمانت پر رہا کردیا۔
عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اگر ملزم کسی اور کرائمنل مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو رہا کیا جائے۔
پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی، تھانہ مزنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔