مریم نواز نے جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واٹرفلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو سونپ دی، اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں گلی محلے میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے عوامی کمیٹی قائم ہوگی، ہر تحصیل میں واٹرفلٹریشن پلانٹس کی مرمت وبحالی کے لئے کیلئے موبائل مینٹیننس یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا
واٹر فلٹریشن پلانٹ موبائل ورکشاپ میں پلمبر اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف متعین ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاسٹ مائل واٹر سپلائی پراجیکٹ کی منظوری بھی دی، لاسٹ مائل واٹر سپلائی پراجیکٹ کے تحت چکوال، راجن پور اور راولپنڈی کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پانی مہیا کیا جائے گا، چکوال میں 256 کلومیٹر اور راجن پور میں 1780 کلومیٹر تک واٹر سپلائی پراجیکٹ ترجیحاً بنے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب کے چار اضلاع میں جاری واٹر بوٹلنگ پلانٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں 10 ہزار، انیس لیٹر پانی کی بوتلیں روزانہ پروڈکشن ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ کے تحت مختصر عرصے میں 48 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں، سی ایم واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ سے 75 ہزار سے زائداینس لیٹرکی بوتلیں گھروں میں پہنچائی گئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ صاف پانی عوام کا حق ہے اور ہر فرد کو صاف پانی ضرورملے گا، پنجاب میں پہلی مرتبہ گھروں تک صاف پانی پہنچانے کا شرف ملنے پر شکر بجالاتے ہیں، چکوال، راجن پور اور پنڈی کے بعد دیگر علاقوں میں بھی واٹر سپلائی سکیمیں لائیں گے، اب کسی کو میلوں دور سے پینے کیلئے پانی لانے کی مشقت نہیں کرنی پڑے گی۔