جمرود بازار کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی

زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا، پولیس

فوٹو: فائل

پشاور:

جمرود بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا جبکہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی فوری وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔

Load Next Story