وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے
وزیر داخلہ کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی، ذرائع
کراچی:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے جہاں ان کی مختلف سیاسی اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی تاہم ملاقاتوں کے ایجنڈے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔