وزیراعظم شہباز شریف کا آج ساہیوال اور چیچہ وطنی کا دورہ متوقع
وزیر اعظم کے دورے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں
فوٹو: پی آئی ڈی
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کا آج پیر کو ساہیوال اور چیچہ وطنی کا دورہ متوقع ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سابق صوبائی وزیر مرحوم ملک ندیم کامران اور سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم چوہدری اشرف لیڈر کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کریں گے۔
وزیراعظم چیچہ وطنی میں مرحوم رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حنیف جٹ اور سابق رکن قومی اسمبلی منیر اظہر کی وفات پر بھی ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔