نیتن یاہو نے اسرائیلی انتخابات پر ایرانی حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادی گروہ منگل کو ہونے والے انتخابات کے عمل کو متاثر کرنے کے لیے حملے کرسکتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات ممکنہ حملوں کی نشاندہی کر رہی ہیں جن کا مقصد انتخابات میں خلل ڈالنا ہوسکتا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور دفاعی و جارحانہ، دونوں طرح کی کارروائیاں کرسکتی ہے۔
انہوں نے مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی صلاحیتوں کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے بصورت دیگر انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔