ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ ڈیجیٹل معاشی ترقی اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم 1.25 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی ڈیجیٹل معاشی ترقی اور آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بھرپور اور مسلسل معاونت کے نتیجے میں ستمبر 2026 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 435 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم 1.25 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت ہنر مند  نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

اسی طرح پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن ستمبر 2026 میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ ستمبر میں پاکستانی فری لانسرز نے197 ملین  ڈالر کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے۔

Load Next Story