احتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا
علیمہ خان نظر بند ہونے باعث پیش نہ ہوسکیں
فوٹو: فائل
راولپنڈی:
احتجاج کیس میں علیمہ کان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کے معاملے میں آج پھر 5 ویں مرتبہ فیصلہ مؤخر ہوگیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آج فیصلہ مؤکر کردیا، جو اب 26 نومبر کو سنایا جائے گا۔ سماعت کے موقع پر علیمہ خان نظر بند ہونے باعث پیش نہ ہوسکیں جب کہ مقدمے کے دیگر تمام 11 ملزمان کمرہ عدالت موجود تھے۔
وکیل صفائی فیصل محمود ملک اور پراسیکیوٹر بھی آج سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ صادق آباد پولیس نے درج کیا تھا۔