سمندر میں پلاسٹک تھیلیاں اور کچرا سمندری حیات کی بقا کے لیے خطرہ
کلفٹن کے ساحل پر نایاب نسل کا سمندری کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا ہے.
مردہ پایا گیا کچھوا اولیو ریـڈلے نسل کا ہےجو بحیرہ عرب میں کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں. کچھوا سمندر یا کسی جال میں پھنسنے کے سبب مرا ہے.
اولیو ریڈلے نسل کے کچھووں نے افزائش نسل کے لیے کراچی سمیت پاکستانی ساحلوں کا رخ کرنا چھوڑ دیا، آج سے 20 سال قبل اولیوریڈلے کچھوا پاکستان میں بڑی تعدادمیں ملتاتھا.
حالیہ دنوں میں جیوانی کے قریب ماہی گیروں کے جال میں پھنسے 2 اولیوریڈلے کچھووں کو سمندر میں آزاد کیا جاچکاہے.
پاکستان میں بھی اس نوعیت کی تحقیق ضروری ہے،کلفٹن ساحل پر نایاب سمندری کچھوے کی ہلاکت پر فشرمین سجاگ فورم نے اظہارِ افسوس کیا.
سمندری کچھوے کی موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، چیئرمین فشرمین سجاگ فورم کا کہنا تھا کہ سمندر میں پلاسٹک کی تھیلیاں اور کچرا سمندری حیات کی بقا کے لیے خطرہ ہیں، سمندری حیات کا تحفظ اور ماہی گیروں کے روزگار کے مواقع برقرار رکھنا ضروری ہے.