محسن نقوی کا صبح سویرے کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کام کی رفتار پر اظہار اطمینان

تعمیراتی کام کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صبح سویرے کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے منصوبے پر جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی رفتار سے کام جاری رہا تو انڈر پاس 30 روز سے بھی کم عرصے میں مکمل ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کا آغاز 17 روز قبل کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی کام کی موجودہ رفتار برقرار رہنے سے منصوبہ مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جاسکے گا۔

Load Next Story