سرائے مغل: مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیے، 18 سالہ لڑکی اغوا
ملزمان 18 سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر مبینہ طور پر اغوا کرکے گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے
پنجاب کے ضلع سرائے مغل میں نواحی علاقے میں چار افراد پر اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہو کر 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان رات تقریباً دو بجے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خواتین سے مبینہ بدتمیزی کی، ان کے کپڑے پھاڑ دیے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ملزمان 18 سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر مبینہ طور پر اغوا کرکے گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔