خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا سالوں سے زیرِ التوا منصوبہ 10 روز میں مکمل
مردان کی بخشالی روڈ 6 سال سے تاخیر کا شکار تھی جسے نئی صوبائی حکومت نے صرف 10 دن میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا
پشاور:
خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کا سالوں سے زیرالتوا منصوبہ 10 روز میں مکمل کروا دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مردان کی بخشالی روڈ 6 سال سے تاخیر کا شکار تھی جسے نئی صوبائی حکومت نے صرف 10 دن میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا، عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔
بخشالی روڈ کی تکمیل سے عوام کو سفری سہولت میسر آئیں گی جبکہ شہریوں کی جانب سے منصوبے کی بروقت تکمیل کو سراہا جا رہا ہے۔