بدلتا، نکھرتا، مضبوط پختونخوا؛ چارسدہ میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

تجاوزات کی روک تھام، صفائی ستھرائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد جاری

گورنرراج کے نفاذ کے بعد بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا کے تحت صوبے میں نئی صوبائی حکومت متحرک ہو چکی ہے۔

اس سلسلے میں ضلع چارسدہ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، جہاں ڈپٹی کمشنرچارسدہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل شبقدرمیں بھرپور آپریشن کیا جا رہا ہے۔

خیبرپختونخواحکومتی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران عوامی سہولت اور سڑکوں کی کشادگی کے لیے تمام عارضی ومستقل تجاوزات کو مسمار کر دیاگیا ہے۔ تجاوزات کی روک تھام، صفائی ستھرائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے تجاوزات قائم نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے شہر کو صاف،خوبصورت اور منظم رکھنے میں کردارادا کرنے پرزوردیا ہے۔

Load Next Story