بہاولپور، پیٹرول پمپ سے سیکڑوں لیٹر ایندھن ڈلوا کر فرار ہونے والے ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی
سیکیورٹی گارڈ نے فرار ہوتے ملزمان پر فائرنگ کی تاہم ملزمان گاڑی بھگا کر لے گئے
بہاولپور:
نورپور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے نجی پیٹرول پمپ پر انوکھی واردات کی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کار پر آئے اور گاڑی میں رکھے 2 گیلن میں 54 ہزار روپے کا ڈیزل ڈلوایا جس کے بعد ملزمان نے گاڑی نمبر 761 سندھ نمبر پلیٹ میں 11 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوایا اور فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے کار اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔